ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیوش گوئل کی راہل گاندھی پر سخت تنقید، راہل گاندھی کوبتایا’نفرت کا سوداگر‘

پیوش گوئل کی راہل گاندھی پر سخت تنقید، راہل گاندھی کوبتایا’نفرت کا سوداگر‘

Tue, 24 Jul 2018 23:15:48    S.O. News Service

نئی دہلی،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کے وزیراعلی کی حیثیت سے وزیراعظم نریندرمودی کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے جہاں موت کا سوداگر کہا تھا وہیں آج ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کانگریس کے صدر کو نفرت کا سوداگر قرار دے کر کہا ہے کہ الور موب لنچنگ پر مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں۔

وہیں دوسری طرف مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ راہل گاندھی گھٹیا سیاست سے باز آئیں۔

پیوش گوئل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بس بہت ہوچکا آپ نفرت کے سوداگر ہیں۔ اسمرتی ایرانی نے لکھا ہے کہ راہل گاندھی کی فیملی نے 1984 میں بدترین قسم کے نفرت کی قیادت کی۔ بھاگلپور اور نیلی کے فسادات اور ایسے ہی دوسرے واقعات سے بھی انہوں نے گاندھی فیملی کو جوڑا اور کہا کہ اس طرح کی گھٹیا سیاست شرمناک ہے۔

اس سے قبل راجستھان کے الور میں موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ یہ واقعہ مودی کے بربریت پسند نئے ہندوستان کو بے نقاب کرتا ہے۔


Share: